ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کرنال میں نماز ادا کر رہے لوگوں سے مارپیٹ، مسجد میں بھی کی گئی توڑپھوڑ

کرنال میں نماز ادا کر رہے لوگوں سے مارپیٹ، مسجد میں بھی کی گئی توڑپھوڑ

Thu, 31 May 2018 23:37:23    S.O. News Service

گرگاؤں،31؍مئی ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) ہریانہ کے کرنال میں نمازادا کر رہے مسلمانوں کے ساتھ مار پیٹ کا معاملہ پیش آیا ہے ۔ یہ معاملہ نیول گاوں کا ہے ، جہاں تقریباََ درجن بھر افراد نے مسجد میں گھس کر پہلے تو بدزبانی کی اور پھر مارپیٹ شروع کر دی۔ یہی نہیں، شرپسند عناصر نے مسجد میں اینٹ کی کچی دیوار کو بھی گرا دیا اور وہاں لگے اسپیکر کی تار بھی توڑ دی ۔

اس واقعہ کے بعد مسلمانوں نے نماز بیچ میں ہی چھوڑ کر کنج پورا پولیس تھانے پہونچے اور اپنی شکایت درج کرائی ۔ پولیس نے شکایت کی بنیاد پر معاملہ کی گہرائی سے جانچ شروع کر دی ہے ۔

وہیں، دوسری جانب گاوں کے مسلمان ڈرے سہمے ہوئے ہیں۔ متاثرین کا الزام ہے کہ گاوں کے ہی کچھ افراد نے مسجد میں ان پر حملہ کیا ۔ ان کا کہنا ہے کہ ان لوگوں نے خبردار کیا ہے کہ مسجد سے نہ اذان کی آواز آئے اور نہ ہی وہاں نماز ادا کی جائے ۔ ورنہ انجام برا ہوگا۔

اس معاملہ میں پولیس کا کہنا ہے کہ وہ اس معاملہ کی جانچ کر رہی ہے اور قصورواروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔


Share: